تاراج کارواں

 کر بلا کی دو پہر کے بعد کی رقت انگیز داستان سننے سے پہلے ایک لرزہ خیز اور درد ناک منظر نگاہوں کے سامنے لائیے۔


صبح سے دو پیر تک خاندانِ نبوت کے تمام چشم و چراغ جملہ اعوان و انصار ایک ایک کر کے شہید ہو گئے ۔ سب نے دم رخصت دل کی زخمی سطح پر ایک نئے داغ کا اضافہ کیا۔ ہر تو پری ہائی لاش کی آخری ہچکیوں پر امام عالی مقام میدان میں پہنچے ، گود میں اٹھایا ، خیمے تک لائے ، زانو پہ سر رکھا اور جاں نثار نے دم توڑ دیا۔


نظر کے سامنے جن لاشوں کا انبار ہے ان میں جگر کے ٹکڑے بھی ہیں اور آنکھ کے تارے بھی۔ بھائی اور بہن کے لاڈلے بھی اور باپ کی نشانیاں بھی۔ ان بے گورو کفن جنازوں پر کون ماتم کر ۔ کرے، کون آنسو بہائے اور کون جلتی ہوئی آنکھوں پر تسکین کام مرہم رکھے۔


تنہا ایک حسین اور دونوں جہاں کی امیدوں کا ہجوم ۔ ایک عجب درد انگیز بے بسی کا عالم ہے۔ قدم قدم پر نئی قیامت کھڑی ہوئی ہے نفس نفس میں الم واندوہ کے نئے نئے پہاڑ ٹوٹتے ہیں۔


دوسری طرف حرم نبوت کی خواتین ہیں رسول اللہ کی بیٹیاں ہیں سوگوار مائیں اور آشفتہ حال بہنیں ہیں ان میں وہ بھی ہیں جن کی گودیں خالی ہو چکی ہیں جن کے سینے سے اولاد کی جدائی کا زخم رس رہا ہے جن کی گود سے شیر خوار بچہ بھی چھین لیا گیا ہے اور جن کے بھائیوں بھتیجوں اور بھانجوں کی بے گور و کفن لاشیں سامنے پڑی ہوئی ہیں۔


روتے روتے آنکھوں کا چشمہ سوکھ گیا ہے۔ تن نیم جاں میں اب تڑپنے کی سکت باقی نہیں رہ گئی ہے ، عورت ذات کے دل کا آبگینہ یونہی نازک ہوتا ہے ذرا سی تھیں جو برداشت نہیں کر سکتا آہ ! اس پر آج پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں ۔


سب کے سب جام شہادت نوش کر چکے ۔ اب تنہا ایک ابن حیدر کی ذات باقی 


گئی ہے ہو لئے ہوئے قافلے کی آخری امید گاہ ہیں ۔ آو! اب وہ بھی رخت سفر باندھ رہے ہیں جیسے میں ایک کہرام برپا ہے بھی بہن کا تسکین دیتے ہیں بھی شہر بانو کو تلقین فرمار ہے میں کبھی لخت جگر عابد بیمار کو انگلے سے لگاتے ہیں اور بھی کمسن بہنوں اور لاڈلی شہزادیوں کو پیاس بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ امید و بیم کی کشمکش ہے فرض کا تصادم ہے خون کا رشتہ دامن کھینچتا ہے ایمان مقتل کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔


بھی یہ خیال آتا ہے کہ ہمارے بعد اہل خیمہ کا کیا حال ہوگا۔ پردیس میں حرم کے قیموں اور بیواؤں کے ساتھ دشمن کیا سلوک کریں گے۔


دوسری طرف شوق شہادت دامن گیر ہے۔ ملت کی تطہیر اور حمایت حق کا فرض


نیزوں پر چڑھ کے آواز دے رہا ہے۔


بالا خراہل بیت کے نا خدا کعبہ کے پاسبان نانا جان کی شریعت کے محافظ حضرت امام بھی اب سر پر کفن باندھ کر ان میں جانے کے لیے تیار ہو گئے ۔


اہل حرم کو ٹر پتا بلکتا اور سکتا چھوڑ کر حضرت امام خیمہ سے باہر نکلے اور لشکر اعدا کے


سامنے کھڑے ہو گئے۔


اب ذرا سا شہر جائیے !!! اور آنکھیں بند کر کے منظر کا جائزہ لیجئے ۔ ساری داستان میں یہی وہ مقام ہے جہاں انسان کا کلیجہ شک ہو جاتا ہے ۔ بلکہ پتھروں کا جگر بھی پانی ہو کر بہنے لگتا ہے۔ تین دن کا ایک بھوکا پیاسا مسافر تن تنہا بائیس ہزار تلواروں کے نرنے میں ہے۔ دشمنوں کی خوں ریز یلغار چاروں طرف سے بڑھتی چلی آرہی ہے۔


دروازے پر اہل بیت کی مستورات اشکبار آنکھوں سے یہ منظر دیکھ رہی ہیں لمحہ لمحہ پر در دو غم کے اتھا و ساگر میں دل ڈوبتا جا رہا ہے ۔ کبھی منہ سے شیخ نکلتی ہے کبھی آنکھیں جھپک جاتی ہیں۔


ہائے رے تسلیم و رضا کی وادی بے ایاں ۔ پھولوں کی پکھڑی پہ قدم رکھنے والی شہزادیاں آج انگاروں پر لوٹ رہی ہیں جن کے اشارہ ابرو سے ڈوبا ہوا سورج پلٹ آتا ہے۔ آج انہیں کے ارمانوں کا سفینہ نظر کے سامنے ڈوب رہا ہے اور زبان نہیں کھلتی ۔


دیکھنے والی آنکھیں اپنے امیر کشور کو اپنے مرکز امید کو ، اپنے پیارے حسین کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی تھیں کہ ایک نشانے پر ہزاروں تیر چلے ہمواریں بے نیام

سوئیں۔ فضا میں نیزوں کی انی چمکی اور دیکھتے ہی دیکھتے فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا ) کا چاند کہن میں آ گیا۔


زخموں سے چورخون میں شرابور ، سیدہ کا راج دلارا جیسے ہی فرش پر گرا کا ئنات کا سینہ دہل گیا۔ کعبے کی دیواریں ہل گئیں، چشم فلک نے خون برسایا۔ خورشید نے شرم سے منہ ڈھانپ لیا اور گیتی کی ساری فضاء ماتم واندوہ سے بھر گئی۔


ادھر ارواح طیبات اور ملائکہ رحمت کے جلو میں جب شہیدا اعظم کی مقدس روحعالم بالا میں پہنچی تو ہر طرف ابن حیدر کی امات و یکتائی کا غلغلہ بلند ہورہا تھا۔ ادھر خیمے میں ہر طرف آگ لگی ہوئی تھی صبر و شکیب کا خرمن جل رہا تھا۔


تیموں ، بیواؤں اور سوگواروں کی آہ وفغاں سے دھرتی کا کلیجہ پھٹ گیا۔ امیدوں کی دنیا لٹ گئی ۔ آہ ! بیچ مندھار میں کشتی کا نا خدا بھی چل بسا۔ !


اب بنو ہاشم کے یتیم کہاں جائیں؟ کس کا منہ تمھیں؟ کا شانہ نبوت کی وہ شہزادیاں جن کی عفت سرا میں روح الامین بھی بغیر اجازت کے داخل نہ ہوں نسیم صبا بھی جن آنچلوں کے قریب پہنچ کر ادب کے سانچے میں ڈھل جائے ۔ آج کر بلا کے میدان میں کون ان کا محرم ہے جس سے اپنے دکھ درد کی بات کہیں ۔


ذرا اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچئے کہ ہمارے یہاں ایک میت ہو جاتی ہے تو گھر والوں کا کیا حال ہوتا ہے؟ غم گساروں کی بھیڑ اور چارہ گروں کی تلقین صبر کے باوجود آنسو ہیں تھمتے اضطراب کی آگ نہیں بجھتی اور نالہ و فریاد کا شور کم نہیں ہوتا ۔ پھر کر بلا کے میدان میں حرم کی ان سوگوار عورتوں پر کیا گزری ہو گئی جن کے سامنے بیٹوں ،شوہروں اور عزیزوں کی لاشوں کا انبار لگا ہوا تھا۔ جو غم گساروں اور شریک حال ہمدردوں کے جھرمٹ میں نہیں خوں خواردشمنوں اور سفاک درندوں کے نرغے میں تھیں۔


امام عالی مقام کا سر قلم کرنے کے بعد کوفیوں نے بدن کے پیرا ہن اتار لئے ۔ جسم اطہر پر نیزے کے بتیس زخم اور تلوار کے چونتیس گھاؤ تھے ۔ ابن سعد کے حکم پر یزیدی فوج کے دس نابکاروں نے سیدہ کے لخت جگر کی نعش کو گھوڑوں کی ٹاپوں سے روند ڈالا۔


حضرت زینب اور شہر بانو خیمے سے یہ لرزہ خیز منظر دیکھ کر بلبلا اٹھیں اور چیخ مار کر زمین پر گر پڑیں۔ اس کے بعد ثمر اور ابن سعد دندناتے ہوئے خیمے کی طرف بڑھے ۔ بد بخت


شمر نے اندر گھس کر پرد گیان حرم کی چار ریں چھین لیں ، سا ان لوٹ لیا ۔ حضرت زینب بنت علی نے غیرت و اضطراب کی آگ میں سلگتے ہوئے کہا۔


شمر تیری آنکھیں پھوٹ جائیں تو رسول اللہ (ﷺ) کی بیٹیوں کو بے پردہ کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے چہروں کے محافظ شہید ہو گئے۔ اب دنیا میں ہمارا کوئی نہیں ہے یہ مانا کہ ہماری بے بسی نے تجھے دلیر بنا دیا ہے لیکن کلمہ پڑھانے کا احسان بھی تو بھول گیا ہے؟ سنگ ول ظالم ناموس محمد (ﷺ) کی بے حرمتی کر کے قہر خداوندی کو حرکت میں نہ لا تجھے اتنا لحاظ بھی نہیں ہے کہ ہم اسی رسول (ﷺ) کی نواسیاں ہیں جس نے حاتم طائی کی قیدی لڑکی کو اپنی چادر اوڑھائی تھی۔


حضرت زینب کی گرجتی ہوئی آواز سن کر عابد بیمار لڑکھڑاتے ہوئے اپنے بستر سے اٹھ کھڑے ہوئے اور شمر پر تلوار اٹھانا چاہتے تھے کے ضعف و نقاہت سے زمین پر گر پڑے۔ شمر نے یہ معلوم کرنے کے بعد کہ یہ امام حسین (رضی اللہ عنہ ) کی آخری نشانی ہے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اسے بھی قتل کر ڈالو تا کہ حسین رضی اللہ عنہ کا نام و نشان دنیا سے بالکل مٹ جائے لیکن ابن سعد نے اس رائے سے اتفاق نہ کیا اور معاملہ یزید کے حکم پر منحصر رکھا۔ شام ہو چکی تھی یزیدی فوج کے سردار جشن فتح میں مشغول ہو گئے ۔ ایک پہر رات گئے تک سرور و نشاط کی مجلس گرم رہی۔


ادھر خیمے والوں کی یہ شام غریباں قیامت سے کم نہیں تھی حرم کے پاسبانوں کے گھر میں چراغ بھی نہیں چل سکا تھا ساری فضا سوگ میں ڈوب گئی تھی مقتل میں امام کا کچلا ہوالا شہ ہے گورو کفن پڑا تھا جیسے کے قریب گلشن زہرا کے پامال پھولوں پر درد ناک حسرت برس رہی تھی رات کی بھیا تک اور وحشت خیز تاریکی میں اہل خیمہ چونک پڑتے تھے۔


زندگی کی یہ پہلی سوگوار اور اداس رات حضرت زینب، اور شہر بانو سے کاٹے نہیں کٹ رہی تھی رات بھر خیمے سے سسکیوں کی آواز آتی رہی آہوں کا دھواں اٹھتا رہا اور روحوں کے قافلے اترتے رہے آج پہلی رات تھی کہ خدا کا گھر بسانے کیلئے اہل حرم نے سب کچھ لٹا دیا تھا۔


پردیس، جلیل میدان، مقبل کی زمین خاک و خون میں لیٹے ہوئے چہرے میت کا گھر بائیں کے قریب ہی بیمار کے کراہنے کی آواز بھوک و پیاس کی ناتوانی ، خوانخوار درندوں کا


نرغہ مستقبل کا اندیشہ ہجر و فراق کی آگ ، آدا کلیجہ شک کر دینے والے سارے اسباب مقتل کی پہلی رات میں جمع ہو گئے تھے۔


بڑی مشکل سے صبح ہوئی ، اجالا پھیلا اور دن چڑھنے پر ابن سعد اپنے چند سپاہیوں کے ساتھ اونٹنی لے کر آیا اسکی تنگی پیٹھ پر حضرت زینب ، حضرت شہر بانو اور حضرت زین العابدین سوار کرائے گئے پھول کی طرح نرم و نازک ہاتھوں کو رسیوں سے جکڑ دیا گیا عابد بیمار اپنی والدہ اور پھوپھی کے ساتھ اس طرح باندھ دیے گئے کہ جنبش بھی نہیں کر سکتے تھے۔


دوسرے اونٹوں پر باقی خواتین اور بچیاں اس طرح رسیوں میں بندھی ہوئی سوار کرائی گئیں۔ اہل بیت کا یہ الٹا پا قافلہ جس وقت کر بلا کے میدان سے رخصت ہوا۔ اس وقت کا قیامت خیز منظر ضبط تحریر سے باہر ہے۔


واقعہ کربلا کے ایک عینی شاہد کا بیان ہے کی خوب جگر گوشے بتول کا مر مبارک نیزے پر لٹکائے ہوئے امیران حرم کے اونٹ کے آگے آگے تھا پیچھے ۷۲ شہداد کے گئے ہوئے سر دوسرے استقبالئے ہوئے تھے۔


خاندان رسالت کا یہ تاراج قافلہ جب مقتل کے قریب سے گزرا تو حضرت امام کی ہے گور و کفن نقش اور دیگر شہدائے حرم کے جنازوں پر نظر پڑتے ہی خواتین اہل بیت بیتاب ہو گئیں دل کی چوٹ ضبط نہ ہو سکی آو فریاد کی صدا سے کربلا کی زمین ہل گئی عابد بیمار شدت اضطراب سے خش پخش کھا رہے تھے اور حضرت شم یا تو انھیں کسی طرح سنبھالا دے رہی تھیں قیامت که به گند از منظر دیکھ کر چھروں کی آنکھیں ڈبڈبا آئیں۔


فاطمه (رضی اللہ تعالی عنہ) کی لاڈلی بیٹی حضرت زینب کا حال سب سے زیادہ رقت انگیز تھا صدمہ جانکاہ کی بے خودی میں انھوں نے مدینے کی طرف رخ کر لیا اور دل ہلا دینے والی آواز میں اپنے نانا جان کو مخاطب کیا۔


یا محمد ( ) ! آپ پر آسمان کے فرشتوں کا سلام ہو یہ دیکھئے آپ کا لاڈلا حسین ریگستان میں پڑا ہے خاک و خون میں آلودہ ہے تمام بدن کھڑے کھڑے سے نعش کو گورو کفن میں میسر نہیں ہے نانا جان ! آپ کی تمام اولا قتل کر دی گئی ہے ہوا ان پر خاک ازاری ہے آپکی بیٹیاں قید میں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں مشکیں کسی ہوئی ہیں پردیس میں ان کا یارو منا سائیں نانا جان اپنے قیموں کی فریاد کو پہنچے ابن جریر کا بیان ہے کہ دوست دشمن کوئی ایسا

نہ تھا جو حضرت زینب کے اس بیان پر آبدیدہ نہ ہو گیا ہو۔


اسیران حرم کا قافلہ اشکبار آنکھوں اور جگر گداز سیکیوں کے ساتھ کر بلا سے رخصت ہو کر کوفے کی طرف روانہ ہو گیا ۔ شام ہو چکی تھی ایک پہاڑ کے دامن میں یزیدی فوج کے سرداروں نے پڑاؤ کیا اسیران اہل بیت اپنی اپنی سواریوں سے نیچے اتار لئے گئے۔


چاندنی رات تھی رسیوں میں جکڑے ہوئے حرم کے یہ قیدی رات بھر سکتے رہے پیشانی میں مچلتے ہوئے سجدوں کے لیئے بھی ظالموں نے رسیوں کی بندھن ڈھیلی نہیں کی پچھلے پہر حضرت زینب مناجات میں مشغول تھیں کہ ابن سعد قریب آیا اور اس نے طنز کرتے ہوئے دریافت کیا قیدیوں کا کیا حال ہے؟ کئی بار پوچھنے کے بعد حضرت زینب نے منہ ڈھانپ کر جواب دیا خدا کا شکر ہے نبی کا چمن تاراج ہو گیا ان کی اولا د قید کر لی گئی رسیوں سے تمام جسم نیلے پڑ گئے ہیں ایک بیمار جو نیم جاں ہو چکا ہے اس پر بھی تجھ کو ترس نہیں آتا اور نہیں تو ہماری بے کسی کا تما شاد کھانے اب تو ہمیں ابن زیاد اور یزید کی قربان گاہ میں لے جا رہا ہے۔


اتنا کہتے کہتے وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں حضرت زین العابدین نے پھو پھی کو تسلی دیتے ہوئے کہا خون کے قاتلوں سے جو رستم کا شکوہ ہی کیا ہے پھو پھی جان!


بس ایک آرزو ہے کہ بابا جان کا سر میری گود میں کوئی لا کر ڈال دے اور میں اسے اپ سینے سے لگالوں ۔


ابن سعد نے کہا۔ گود میں نہیں تیرے قدموں کی ٹھو کر پر ڈال سکتا ہوں اگر تو راضی ہو تو اقرار کر۔


ظالم نے پھر زخموں پر نمک چھڑ کا پھر حرم کے قیدی تلملا اٹھے اضطراب میں بھی بھی ہوئی ایک آواز کان میں آئی۔


بد بخت انو جوانان جنت کے سردار سے گستاخی کرتا ہے کیا تجھے خبر نہیں کہ کٹا ہوا سراب بھی دو جہاں کا مالک ہے ذرا غور سے دیکھے بوسہ گاہ رسول پر انوار تجلیات کی کیسی بارش ہو رہی ہے؟ صرف جسم سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے عرش کا رابطہ اب بھی قائم ہے۔


اس آواز پر ہر طرف سناٹا چھا گیا اس عالم اندو ہمیں اسیران اہل بیت کا یہ تاراج قافلہ کوفہ پہنچا مارے شرم و ہیبت کے ابن سعد نے شہر کے باہر جنگل میں قیام کیا رات کے سنانے میں حضرت زینب مناجات و دعا میں مشغول تھیں ایک ہلکی آواز کان میں آئی۔

بی بی میں حاضر ہو سکتی ہوں ؟“


نگاہ اٹھا کر دیکھا تو ایک بڑھیا سر پر چادر ڈالے منہ چھپائے سامنے کھڑی ہے اجازت ملتے ہی قدموں پر گر پڑی اور دست بستہ عرض کیا۔


میں ایک غریب و محتاج عورت ہوں بھوکے پیاسے آل رسول کے لئے تھوڑا سا کھانا اور پانی لے کر حاضر ہوئی ہوں بی بی میں غیر نہیں ہوں ایک مدت تک شہزادی رسول سیده فاطمه (رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) کی کنیزی کا شرف حاصل رہا ہے یہ اس زمانے کی بات ہے جب کہ سیدہ کی گود میں ایک منھی منی بچی تھی جس کا نام زینب تھا۔


حضرت زینب نے ابلتے ہوئے جذبات پر قابو پا کر جواب دیا تو نے اس جنگل اور پردیس میں ہم مظلوموں کی مہمان نوازی کی ہماری دعا ئیں تیرے ساتھ ہیں خدا تجھے دارین میں خوشی عطا فرمائے۔


بڑھیا کو جب معلوم ہوا کہ یہی حضرت زینب ہیں تو صحیح مار کر گلے سے لپٹ گئی اور اپنی جان بنت رسول کے قدموں پر شمار کر دی۔


عشق و اخلاص کی تاریخ میں ایک نئے شہید کا اور اضافہ ہوا۔


دوسرے دن ظہر کے وقت اہل بیت کا لٹا ہوا کارواں کوفے کی آبادی میں داخل ہوا بازار میں دونوں طرف سنگدل تماشائیوں کے ٹھٹ لگے ہوئے تھے خاندان نبوت کی بیبیاں شرم و غیرت سے گڑی جارہی تھیں سجدے میں سر جھکا لیا تھا کہ معصوم چہروں پر غیر محرم کی نظر نہ پڑ سکے وفور غم سے آنکھیں اشکبار تھیں دل رور ہے تھے اس احساس سے زخموں کی ٹیس اور بڑھ شمنی تھی کہ کربلا کے میدان میں قیامت ٹوٹنا تھی ٹوٹ گئی اب محمد عربی ﷺ کے ناموس کو گلی گلی پھیرایا جا رہا ہے۔


کلمہ پڑھنے والی امت کی غیرت دفن ہو گئی تھی ۔ خوشی کے جشن میں سارا کوفہ نگا ناچ رہا تھا۔ ابن زیاد کے بے غیرت سپاہی فتح کا نعرہ بلند کرتے ہوئے آگے چل رہے تھے جب اہل بیت کی سواری قلعہ کے قریب پہنچی تو ابن زیاد کی بیٹی فاطمہ اپنے منہ پر نقاب ڈالے ہوئے نکلی اور خاموش دور کھڑی حسرت کی نظر سے یہ منظر دیکھتی رہی۔


ابن زیاد اور شمر کے حکم سے سیدانیاں اتاری گئیں عابد بیمار اپنی والدہ اور پھوپھی کے ساتھ بندھے ہوئے تھے ادھر بخار کی شدت سے ضعف و ناتوانی انتہا کو پہنچ گئی تھی اونٹ


سے اترتے وقت غش آ گیا اور بے حال ہو کر زمین پر گر پڑے سر زخمی ہو گیا خون کا فوارہ چھوٹے لگا یہ دیکھ کر حضرت زینب بے تاب ہو گئیں دل بھر آیاڈ بڈ بائی آنکھوں کے ساتھ کہنے لگیں


آل فاطمہ میں ایک عابد بیار کا خون محفوظ رہ گیا تھا چلو اچھا ہوا کوفے کی زمین پر قرض بھی ادا ہو گیا۔


ابن زیاد کا در بار نهایت تزک و احتشام سے آراستہ کیا گیا تھا فتح کے نشے میں سرشار تخت پر بیٹھا ہو ابن زیاد اپنی فوج کے سرداروں کی زبانی کربلا کے واقعات سن رہا تھا۔


سامنے ایک طشت میں امام عالی مقام کا سر مبارک رکھا ہوا تھا ۔ ابن زیاد کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی وہ بار بار حضرت امام کے لیہائے مبارک کے ساتھ گستاخی کرتا تھا اور کہتا جاتا تھا کہ اسی منہ سے خلافت کا دعویدار تھا دیکھ لیا قدرت کا فیصلہ حق سر بلند ہوا باطل کو ذلت نصیب ہوئی صحابی رسول حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت دربار میں موجود تھے ان سے یہ گستاخی دیکھی نہ گئی جوش عقیدت سے چیخ پڑے۔


ظالم ! یہ کیا کرتا ہے؟ چھڑی ہٹالے نسبت رسول کا احترام کر میں نے بارہا سرکار ( ﷺ) کواس چہرے کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے۔“


ابن زیاد نے غصہ سے پیچ و تاب کھاتے ہوئے کہا۔ تو اگر صحابی رسول نہ ہوتا تو میں تیرا سر قلم کروا دیتا۔


حضرت ابن ارقم نے حالت غیظ میں جواب دیا اتنا ہی تجھے رسول اللہ سے نسبت کا خیال ہوتا تو ان کے جگر گوشوں کو تو کبھی قتل نہ کراتا تجھے ذرا بھی غیرت نہیں آئی کہ جس رسول کا تو کلمہ پڑھتا ہے انہی کی اولاد کو تہ تیغ کرایا ہے اور اب انکی عفت ماب بیٹیوں کو قیدی بنا کرگی گلی پھرا رہا ہے۔


ابن زیاد یہ زلزله خیز جواب سن کر تلملا گیا لیکن مصلحہ خون کا گھونٹ پی کر رہ گیا۔ اسیران حرم کے ساتھ ایک بوسیدہ چار میں لپٹی ہوئی حضرت زینب ایک گوشے میں بیٹھی ہوئی تھیں ان کی کنیزوں نے انھیں اپنے جھرمٹ میں لے لیا تھا ابن زیاد کی نظر پڑی تو دریافت کیا کہ یہ کون عورت ہے؟ کئی بار پوچھے پر ایک کنیز نے جواب دیا:


زینب بنت علی (رضی اللہ عنہا)۔

ابن زیاد نے حضرت زینب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا " خدا نے تیرے سرکش | سردار اور تیرے اہل بیت کے نا فرمان باغیوں کی طرف سے میرا دل ٹھنڈا کر دیا اس اذیت ناک جملے پر حضرت زینب اپنے آپ کو سنبھال نہ سکیں بے اختیار رو پڑیں اور فرمایا کہ واللہ ! تو نے میرے سردار کو قتل کر ڈالا میرے خاندان کا نشان مٹایا میری شاخیں کاٹ دیں میری جڑ اکھاڑ دی اگر اس سے تیرا دل ٹھنڈا ہو سکتا ہے تو ہو جائے۔


اس کے بعد ابن زیاد کی نظر عابد بیمار پر پڑی وہ انھیں بھی قتل کرنا چاہتا ہی تھا کہ حضرت زینب بے قرار ہو کر چیخ اٹھیں ” میں تجھے خدا کا واسطہ دیتی ہوں اگر تو اس بچے کو قتل کرنا ہی چاہتا ہے تو مجھے بھی اس کے ساتھ قتل کر ڈال۔ ابن زیاد پر دیر تک سکتے کا عالم طاری رہا اس نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا خون کا رشتہ بھی کیسی عجیب چیز ہے واللہ مجھے یقین ہے کہ یہ سچے دل سے لڑکے کے ساتھ قتل ہونا چاہتی ہے اچھا اسے چھوڑو یہ بھی اپنے خاندان کی عورتوں کے ساتھ جائے ( ابن جریر و کامل ) ۔


اس واقعہ کے بعد ابن زیاد نے جامع مسجد میں شہر والوں کو جمع کیا اور خطبہ دیتے ہوئے کہا ۔ اس خدا کی حمد وستائش جس نے امیر المومینین یزید بن معاویہ کو غالب کیا اور کذاب ابن کذاب حسین بن علی کو ہلاک کر ڈالا۔


اس اجتماع میں مشہور محبت اہل بیت حضرت ابن عفیف بھی موجود تھے ان سے خطبے کے یہ الفاظ سن کر رہا نہ گیا فرط غضب میں کا پیتے ہوئے کھڑے ہو گئے اور ابن زیاد کولکارتے ہوئے کہا۔ خدا کی قسم تو ہی کذاب ابن کذاب ہے حسین سچا اس کا باپ سچا، اس کا نانا سچے ! ابن زیاد اس جواب سے تلملا اٹھا اور جلاد کو حکم دیا کہ شاہراہ عام پر لے جا کر اس


بڑھے کا سر قلم کر دو ۔ کوثر کے ساحل پر جاں نثاروں کی تعداد میں ایک عدد کا اور اضافہ ہوا۔ دوسرے دن ابن زیاد نے اہل بیت کا تاراج کا رواں ابن سعد کی سرکردگی میں


دمشق کی طرف روانہ کیا حضرت امام کا سر مبارک نیزے پر آگے آگے چل رہا تھا پیچھے اہل بیت کے اونٹ تھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ امام عالی مقام اب بھی اپنے حرم کے قافلے کی نگرانی فرما رہے ہیں۔ اثنائے سفر میں سر مبارک سے عجیب عجیب خوارق و کرامات کا ظہور ہوا رات کے سناٹے میں ماتم وفغاں کی رقت انگیز صدائیں فضا میں گونجتی تھیں کبھی کبھی سر مبارک کے ارد گرد نور کی کرن پھوٹتی محسوس ہوتی ۔ جس آبادی سے یہ قافلہ گزرتا تھا ایک کہرام بپا ہو جاتا تھا

دمشق کا شہر نظر آتے ہی یزیدی فوج کے سردار خوشی سے ناچنے لگے فتح کی خوشخبری سنانے کیلئے ہر قاتل اپنی جگہ بے قرار تھا۔ سب سے پہلے زحر بن قیس نے یزید کو فتح کی خبر سنائی۔


حسین ابن علی اپنے اٹھارہ اہل بیت اور ساتھ اعوان و انصار کے ساتھ ہم تک پہ پہنچے ہم نے چند گھنٹے میں ان کا قلع قمع کر دیا اس وقت کر بلا کے ریگستان میں ان کے لاشے برہنہ پڑے ہوئے ہیں ان کے کپڑے خون میں تر بتر ہیں ان کے رخسار گردو غبار سے میلے ہور ہے ہیں ان کے جسم دھوپ کی تمازت اور ہوا کی شدت سے خشک ہو گئے ہیں۔


پہلے تو فتح کی خوشخبری سن کر یزید جھوم اٹھا لیکن اس زلزلہ خیز اور ہلاکت آفریں اقدام کا ہولناک انجام جب نظر کے سامنے آیا تو کانپ گیا بار بار چھاتی پیٹتا کہ ہائے ! اس واقعہ نے ہمیشہ کے لئے مجھے ننگ اسلام بنا دیا مسلمانوں کے دلوں میں میرے لئے نفرت و دشمنی کی آگ ہمیشہ سلگتی رہے گی۔


قاتل کی پشیمانی مقتول کی اہمیت تو بڑھا سکتی ہے پر قتل کا الزام نہیں اٹھا سکتی اس مقام پر بہت سے لوگوں نے دھوکہ کھایا ہے انھیں نفسیاتی طور پر صورت حال کا مطالعہ کرنا چاہئے اس کے بعد یزید نے شام کے سرداروں کو اپنی مجلس میں بلایا اہل بیت کو بھی جمع کیا اور امام زین العابدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا اے علی ! تمہارے ہی باپ نے میرا رشتہ کاٹا میری حکومت چھینا چاہی اس پر خدا نے جو کچھ کیا وہ تم دیکھ رہے ہو؟ اس کے جواب میں امام زین العابدین نے قرآن کی ایک آیت پڑھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ تمہاری کوئی مصیبت ایسی نہیں جو پہلے سے نہ لکھی ہو ۔“


دیر تک خاموشی رہی ، پھر یزید نے شامی سرداروں کی طرف متوجہ ہو کر کہا اہل بیت کے ان اسیروں کے بارے میں تمہارا کیا مشورہ ہے؟


بعضوں نے نہایت سخت کلامی کے ساتھ بدسلوکی کا مشورہ دیا مگر نعمان بن بشیر نے کہا ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو رسول اللہ ﷺ انھیں اس حال میں دیکھ کر کرتے ۔


یزید نے حکم دیا کہ امیروں کی رسیاں کھول دی جائیں اور سیدانیوں کو شاہی محل میں پہنچا دیا جائے ۔ یہ سن کر حضرت زینب رو پڑیں اور انھوں نے گلو گیر آواز میں کہا۔


تو اپنی حکومت میں رسول زادیوں کو گلی گلی پھر ا چکا اب ہماری بے بسی کا تماشہ اپنی صورتوں کو نہ دکھا ہم خاک نشینوں کو کوئی ٹوٹی پھوٹی جگہ دے دے جہاں سر چھپائیں۔

بالآ خر یزید نے ان کے قیام کے لئے علیحدہ مکان کا انتظام کیا۔


امام کا سر مبارک یزید کے سامنے رکھا ہوا تھا اور بد بخت اپنے ہاتھ کی چھڑی کے ساتھ پیشانی مبارک کی گستاخی کر رہا تھا صحابی رسول حضرت اسلامی نے ڈانٹتے ہوئے کہا ظالم ! یہ بوسہ گاہ رسول ﷺ ہے اس کا احترام کر


یزید یہ سن کر تلملا گیا صحابی رسول ﷺ کے خلاف کچھ کرنے کی ہمت نہ ہو سکی حضرت زینب کی خواہش پر سر مبارک ان کے حوالے کر دیا گیا وہ سامنے رکھ کر روتی رہتی تھیں کبھی حضرت شہر بانو اور ام رباب سینے سے لگائے بیتے دنوں کی یاد میں کھو جاتیں۔


ایک رات کا ذکر ہے نصف شب گزر چکی تھی سیارے دمشق پر نیند کا سناٹا چھایا ہوا تھا اہل بیت کے مصائب پرستاروں کی آنکھیں بھی بھر آئی تھیں اچانک سادات کی قیام گاہ سے کسی عورت کا نالہ بلند ہوا محل کی دیواریں ہل گئیں دل کی آگ سے فضا میں چنگاریاں اڑنے لگیں یزید دہشت سے کانپنے لگا جا کر دیکھا تو حضرت زینب بھائی کا سر گود میں لئے ہوئے بلبلا رہی ہیں درد و کرب کی ایک قیامت جاگ اٹھی ہے اس درد انگیز نالے سے اس کے دل میں جو دہشت سکائی تو عمر کی آخری سانس تک نہیں نکلی ۔


اسے اندیشہ ہو گیا کہ کلیجہ توڑ دینے والی یہ فریاد اگر دمشق کے درودیوار سے ٹکرا گئی تو شاہی محل کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی کیوں کے دمشق کی جامع مسجد میں حضرت زین العابدین نے اہل بیت کے فضائل و مناقب اور یزید کے مظالم پر مشتمل جو تاریخی خطبہ دیا تھا اس نے لوگوں کے دل دہلا دیئے تھے اور ماحول میں اس کی اثر انگیزی اب تک باقی تھی ۔


اگر تقریر کا سلسلہ کچھ دیر اور جاری رہتا اور یزید نے گھبرا کر اذان نہ دلوادی ہوتی تو اسی دن یزید کے شاہی اقتدار کی اینٹ سے اینٹ بج جاتی اور اس کے خلاف عام بغاوت پھیل جاتی۔


اسلئے دوسرے ہی دن نعمان ابن بشیر کی سرکردگی میں مع تمیں سواروں کے اہل بیت کا یہ تاراج کا رواں اس نے مدینے کی طرف روانہ کر دیا۔


ہزار کوشش کی کہ کر بلا کی یہ دیکتی ہوئی چنگاری کسی طرح ٹھنڈی ہو جائے لیکن جو آگ بحرو بر میں لگ چکی تھی اس کا سرد ہونا ممکن نہیں تھا صبح کی نماز کے بعد اہل بیت کا دلگداز قافلہ مدینے کے لئے روانہ ہو گیا۔

حضرت نعمان ابن بشیر بہت رقیق القلب ، پاکباز اور محبت اہل بیت تھے دمشق کی آبادی سے جو نہی قافلہ باہر نکلا حضرت نعمان امام زین العابدین کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دستہ بستہ عرض کیا " یہ نیاز مند حکم کا غلام ہے جہاں جی چاہے تشریف لے جائے میری تکلیف کا خیال نہ کیجئے گا جہاں حکم دیجئے گا پڑاؤ کروں گا جب فرمائیے گا کوچ کروں گا۔


کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حضرت زین العابدین وہیں سے کر بلا واپس ہوئے اور شہدائے اہل بیت کو دفن کیا اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کربلا کے آس پاس کی آبادیوں کو جب خبر ہوئی تو وہ ماتم کناں آئے اور شہیدوں کی تجہیز و تکفین کا فرض انجام دیا آخر الذکر روایت زیادہ قابل اعتماد ہے۔


حضرت امام عرش مقام کا سر مبارک اب نیزے پر نہیں تھا حضرت زینب و شہر بانو اور عابد بیمار کی گود میں تھا پہاڑوں، صحراؤں اور ریگستانوں کو عبور کرتا ہوا قافلہ مدینے کی طرف بڑھتا رہا منزلیں بدلتی رہیں اور سینے کے جذبات مچلتے رہے یہاں کئی دنوں کے بعد اب حجاز کی سرحد شروع ہوگئی تھی اچانک سویا ہوا درد جاگ اٹھا رحمت و نور کی شہزادیاں اپنے چمن کا موسم بہار یاد کر کے مچل گئیں کر بلا جاتے ہوئے انہی راستوں سے بھی گزرے تھے کشور امامت کی یہ رانیاں اس وقت اپنے تا جداروں اور ناز برداروں کے ظل عاطفت میں تھیں زندگی شام وسحر کی مسکراہٹوں سے معمور تھیں کلیوں سے لے کر غنچوں تک سارا اچمن ہرا بھرا تھا ذرا چہرہ اداس ہوا چارہ گروں کا ہجوم لگ گیا پلکوں پہ ننھا سا قطرہ چمکا اور پیار کے ساگر میں طوفان امنڈ نے لگا۔ سوتے میں ذرا سے چونک گئے اور آنکھوں کی نیند اڑ گئی اب اسی راہ سے لوٹ رہے ہیں تو قدموں کے نیچے کانٹوں کی برچھیاں کھڑی ہیں تڑپ تڑپ کر قیامت بھی سر پر اٹھا لیں تو کوئی تسکین دینے والا نہیں خیمہ اجڑا پڑا ہے قافلہ ویران ہو چکا ہے شہزادوں اور رانیوں کی جگہ اب آشفتہ حال قیموں اور بیواؤں کی ایک جماعت ہے جس کے سر پر اب صرف آسمان کا سایہ رہ گیا یا ہے لبوں کی جنبش اور ابرو کے اشاروں سے اسیروں کی زنجیر توڑنے والے آج خود اسیر کرب و بلا ہیں۔


مدینے کی مسافت گھٹتے گھٹتے اب چند منزل رہ گئی ہے ابھی سے پہاڑوں کا جگر کانپ رہا ہے وزمین کی چھاتی دہل رہی ہے قیامت کو پسینہ آرہا ہے کہ کربلا کے فریادی مالک کونین کے پاس جا رہے ہیں قافلے میں حسین نہیں ہیں ان کا کٹا ہوا سر چل رہا ہے استغاثے

کے ثبوت کے لئے کہیں سے گواہ لان نہیں ہے بغیر دھڑ کا حسین جب اپنے نانا جان کی تربت پر حاضر کیا جائے گا تو خاکد انگیتی کا انجام دیکھنے کے لئے کس کے ہوش سلامت رہ جائیں گے پردیس میں کربلا کے مسافروں کی آج آخری رات تھی نہایت بے قراری میں کئی انگاروں پر کروٹ بدلتے رہے صبح سویرے ہی کوچ کے لئے تیار ہو گئے ۔


نعمان بن بشیر آگے چل رہے تھے ان کے پیچھے اہل بیت کی سواریاں تھیں سب سے آخیر میں تمیں محافظ سپاہیوں کا مسلح دستہ تھا۔


دو پہر کے بعد مدینہ کی سرحد شروع ہو گئی اب فریادیوں کا حال بدلنے لگا سینے کی آگ تیز ہونے لگی جیسے جیسے مدینہ قریب آتا جارہا تھا جذبات کے سمندر میں طوفان کا تلاطم بڑھتا جاتا تھا کچھ دیر چلنے کے بعد اب پہاڑیاں نظر آنے لگیں کھجوروں کی قطار اور سبزہ زاروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔


جونہی مدینے کی آبادی چمکی صبر و شکیب کا پیمانہ چھلک اٹھا کلیجہ توڑ کر آہوں کا دھواں نکلا اور ساری فضا پر چھا گیا ارمانوں کا گہوارہ دیکھ کر دل کی چوٹ ابھر آئی حضرت زینب حجرت شہر بانو اور حضرت عابد بیمارا بلتے ہوئے جذبات کی تاب نہ لا سکے اہل حرم کے روناک نالوں سے زمین کا پینے لگی پتھروں کا کلیجہ پھٹ گیا۔


ایک سانڈنی سوار نے بجلی کی طرح سارے مدینے میں یہ خبر دوڑا دی کہ کر بلا سے نبی زادوں کا لٹا ہوا قافلہ آ رہا ہے شہر راہ رسول کا کٹا ہوا سر بھی ان کے ساتھ ہے یہ خبر سنتے ہی ہر طرف کہرام مچ گیا قیامت سے پہلے قیامت آگئی و فورغم اور جذبے بے خودی میں اہل مدینہ با ہر نکل آئے جیسے ہی آمنا سامنا ہوا اور نگاہیں چار ہوئیں دونوں طرف شورش غم کی قیامت ٹوٹ پڑی آہ و فغاں کے شور سے مدینے کا آسمان دہل گیا حضرت امام کا کٹا ہوا سر دیکھ کر لوگ بے قابو ہو گئے دھاڑیں مار مار کر رونے لگے ہر گھر میں صف ماتم بچھ گئی حضرت زینب فریاد کرتی ہوئی مدینے میں داخل ہوئیں۔


نانا جان اٹھئے ! اب قیامت کا کوئی دن نہیں آئے گا آپ کا سارا کنبہ لٹ گیا آپ کے لاڈلے شہید ہو گئے آپ کے بعد آپ کی امت نے ہمارا سہاگ چھین لیا بے آب و دانہ آپ کے بچوں کو تڑپا تڑپا کر مارا آپ کا لاڈلا حسین آپ کے نام کی دھائی دیتا ہوا د نیا سے چل بسا کر بلا کے میدان میں ہمارے جگر کے ٹکڑے ہماری نگاہوں کے سامنے ذبح کئے گئے

آپ کے پیار کا سینچا ہوا چمن تاراج ہو گیا نانا جان۔


نانا جان ! یہ حسین کا کٹا ہوا سر لیجئے آپ کے انتظار میں اس کی آنکھیں اب تک کھلی ہوئی ہیں ذرا اپنے مرقد سے نکل کر اپنی آشفتہ نصیب بیٹیوں کا دردناک حال دیکھئے حضرت زینب کی اس پکار کے سننے والوں کے کلیجے پھٹ گئے ۔


ام المومینین حضرت ام سلمہ حضرت عبداللہ بن عباس ، حضرت ابن عمر، حضرت عبد اللہ جعفر طیار اور حضرت عبداللہ ابن زبیر کی رقت انگیز کیفیت تاب ضبط سے باہر تھی حضرت عقیل کے گھر کے بچے یہ مرثیہ پڑھ رہے تھے قیامت کے دن وہ امت کیا جواب دے گی جب اس کا رسول پوچھے گا کہ تم نے ہمارے بعد ہماری اولاد کے ساتھ یہی سلوک کیا کہ ان میں بعض خاک و خون میں لیٹے ہوئے ہیں تلواروں ، تیروں اور نیزوں سے ان کے جسم گھائل ہیں ان کی لاشیں بے آب و گیاہ وادی میں پڑی ہوئی ہیں ان میں سے بعض قیدی ہیں رسیوں کے بندھن سے ہاتھ نیلے پڑ گئے ہیں۔


حضرت صغری پچھاڑیں کھا کھا کر گر رہی تھیں بار بار اپنی والدہ اور پھو پھی سے لیٹ لپٹ کر پوچھتی تھیں ہمارے بابا جان کہاں ہیں ہمارے ننھے علی اصغر کو کہاں چھوڑ آئے ؟ بابا جان وعدہ کر گئے تھے کہ جلد ہی وہ واپس لوٹیں گے جس طرح ہوا انھیں منا کے لائے ۔


اپنے امام کا کٹا ہوا سر لئے اہل بیت کا یہ تاراج کارواں جس دم روضہ رسول پر حاضر ہوا ہوائیں رک گئیں گردش وقت ٹھر گئی بہتے ہوئے دھارے تھم گئے آسمانوں میں ہلچل بچ گئی پوری کا ئنات دم بخود تھی کہ کہیں آج ہی قیامت نہ آجائے۔


اس وقت کا دیگر از اور روح فرسا منظر ضبط تحریر سے باہر ہے قلم کو یارا نہیں کہ درد والم کی وہ تصویر هیچ سکے جس کی یاد اہل مدینہ کو یوں تڑپاتی رہی اہل حرم کے سواء کسی کو نہیں معلوم


که حجرہ عائشہ میں کیا ہوا کر بلا کے فریادی اپنے نانا جان کی تربت سے کس طرح واپس لوٹے پروردہ ناز کا سر مرقد انور کے باہر تھا رحمت کی جلوہ گاہ خاص میں جب جنت کے پھول ہی شہرے تو نرگس کی چشم محرم سے اہل چمن کا کیا پردہ تھا برزخ کی دیوار تو غیروں پر ھائل ہوئی ہے اپنی ہی گود کے پروردوں سے کیا حجاب حضرت زینب ، حضرت شہر بانو حضرت امام رباب عابد بیمار او ام کلثوم وسینہ سب کے سب محرم اسرار ہی تھے اندرون خانہ کیا واقعہ پیش آیا کون جانے ؟ اشکبار آنکھوں پر رحمت کی آستین کس طرح رکھی گئی کر بلا کے پس منظر میں


مشیت الٰہی کا سر بستہ راز کن لفظوں میں سمجھایا گیا ؟ پس دیوار کھڑے رہنے والوں کو عالم غیب کی ان سرگزشتوں کا حال کیا معلوم؟


مرقد رسول سے سیدہ کی خواب گاہ بھی دو ہی قدم کے فاصلے پر تھی کون جانتا ہے لاڈلے کو سینے سے لگانے اور اپنے قیموں کے آنسو آنچل میں جذب کرنے کیلئے مامتا کے اضطراب میں وہ بھی کسی مخفی گزرگاہ سے اپنے بابا جان کی حریم پاک تک آگئی ہوں۔


تاریخ صرف اتنا بتاتی ہے کہ حضرت زینب نے بلک بلک کر کر بلا کی داستان زلزلہ خیز سنائی۔ شہر بانو نے کہا خاندان رسالت کی بیوہ اپنا سہاگ لٹا کر در دولت پر حاضر ہے عابد بیمار نے عرض کیا۔


یتیمی کا داغ لئے حسین کی آخری نشانی ایک بیمار نیم جاں شفقت و کرم اور صبر و ضبط کی بھیک مانگتا ہے۔


آہ و فغاں کا ابلتا پورا سا گر تھم جانے کے بعد شہزادہ کونین حضرت امام عالی مقام کا سر مبارک ما در مشقہ حضرت سیدہ کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔


دریا کا بچھڑہ ہوا قطرہ پھر دریا میں جاملا پھر اٹھتی ہوئی موجوں نے اسے آغوش میں


لے لیا۔


تبصرے