دو شہزادے
افسردہ چہرے بکھرے ہوئے بال اور بوسیدہ پیراہن میں نور کی دو مورتیں ایک مسلمان رئیس کے دروازے پر کھڑی تھیں ۔
گردش ایام کے ہاتھوں ستائے ہوئے یہ دو کمسن بچے تھے ۔ غیرت حیا سے آنکھیں جھکی ہوئی تھیں ۔ اظہار مدعا کے لئے زبان نہیں کھل رہی تھی ۔
بڑی مشکل سے بڑے بھائی نے یہ الفاظ ادا کئے۔
کربلا کے مقتل سے خاندان رسالت کا جولٹا ہو قافلہ مدینے کو واپسی ہوا تھا ہم دونوں بھائی اس قافلے کی نسل سے ہیں۔ وقت کی بات ہے کہ بچپن ہی میں ہم دونوں یتیم ہو گئے قسمت نے در در کی ٹھو کر کھلائی کئی دن ہوئے کہ ایک قافلے کے ساتھ بھٹک کر ہم اس شہر میں آگئے نہ کہیں سر چھپانے کی جگہ ہے نہ رات بسر کرنے کا ٹھکانہ تین دن کے فاقوں نے جگر کا خون تک جلا ڈالا ہے خاندانی غیرت کسی کے آگے زبان نہیں کھولنے دیتی اب تکلیف
ضبط سے باہر ہو گئی ہے۔
جس ہاشمی رسول کا خون ہماری رگوں میں موجزن ہے ان کے تعلق سے ہمارے حال زار پر تنہیں رحم آجائے ہمیں کچھ سہارا دے دو آج تمہارے لئے سوائے پر خلوص دعاؤں کے ہمارے پاس کچھ نہیں ہے لیکن قیامت کے دن ہم نا نا جان سے تمہاری غم گسار ہمدردیوں کا پورا پورا صلہ دلوائیں گئے۔
رئیس نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے کہا ۔ بس تمہارا مدعا میں نے سمجھ لیا لیکن اس کا ثبوت کیا ہے کہ تم سید زادے ہو ؟ لاؤ کوئی سند پیش کر و آل رسول کا لبادہ اوڑھ کر بھیک مانگنے کا ڈھونگ بہت فرسودہ ہو چکا ہے ۔ تم کوئی دوسرا گھر دیکھو! یہاں تمہیں کوئی سہارا نہیں مل سکتا۔
رئیس کے جواب سے تیموں کا چہرہ اتر گیا ، آنکھیں پرنم ہو گئیں ، یونہی غریب الوطنی تیمی ، بے کسی کئی دن کی فاقہ کشی نے انھیں نڈھال کر دیا تھا اب لفظوں کی چوٹ سے دل کا نرم نازک آبگینہ بھی ٹوٹ گیا۔
یاس کے عالم میں دونوں ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی آنکھ کا آنسو اپنی آستین میں جذب کرتے ہوئے۔
پیارے مت روؤ ! گھائل ہو کر مسکرانا اور فاقہ کر کے شکر ادا کرنا ہمارے گھر کی پرانی ریت ہے۔
دھوپ کا موسم تھا۔ قیامت کی گرمی پڑ رہی تھی ۔ آدمی سے لے کر چرند پرند تک سبھی اپنی اپنی پناہ گاہوں میں جا چھپے تھے لیکن چمنستان فاطمی کے یہ دو کملائے ہوئے پھول کھلے آسمان کے نیچے بے یارو مدد گار کھڑے تھے ان کے لئے کہیں آسائش کی جگہ نہیں تھی دھوپ کی شدت سے جب بے تاب ہو گئے تو سامنے ایک دیوار کے سائے میں بیٹھ گئے ۔
یہ ایک مجوس کا گھر تھا عمارت کے رخ سے شان ریاست ٹپک رہی تھی تھوڑی دیر دم لینے کے بعد چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی سے کہا۔
بھائی جان ! جس دیوار کے سائے میں ہم لوگ بیٹھے ہیں معلوم نہیں یہ کس کا گھر ہے۔ اس نے کہیں آکے اٹھا دیا تو اب پاؤں میں چلنے کی سکت باقی نہیں ہے۔ زمین کی تپش سے تلوؤں میں آبلے پڑ گئے ہیں۔ کھڑا ہونا مشکل ہے۔ آنکھوں تلے اندھیرا چھا جاتا ہے یہاں سے کیسے اٹھیں گئے۔
بڑے بھائی نے جواب دیا ”ہم اس کی دیوار کا کیا نقصان کر رہے ؟ دیا ہم دیوار ؟ رہے ہیں صرف سائے میں بیٹھے ہیں۔ ویسے ہر شخص کا دل پتھر نہیں ہوتا پیارے! ہو سکتا ہے اسے ہماری حالت زار پر ترس آ جائے اور وہ ہمیں اپنے سائے سے نہ اٹھائے ۔ اور اگر اٹھا بھی دیا تو دلوں کی آبادی تنگ نہیں ہے انگاروں پر چلنے والے تپتی ہوئی زمین سے نہیں ڈرتے فکرمت کرو میں تمہیں اپنی پیٹھ پر لا دلوں گا۔“
تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد چھوٹے بھائی نے نہایت معصومانہ انداز میں ایک سوال پوچھا ۔ بھائی جان آپ کو یاد ہو گا اس دن جب کہ ہم لوگ جنگل میں راستہ بھول گئے تھے ہم لوگوں نے پہاڑ کی ایک گھر میں پناہ لی تھی شام تک طوفان نہیں تھمارات ہوگئی تھی اور ہم لوگوں کو اسی کھو میں ساری رات بسر کرنا پڑی تھی آدھی رات کو جب ایک شیر چنگھاڑتا ہوا ہماری طرف آرہا تھا تو گھوڑے پر سوار ایک نقاب پوش بزرگ بجلی کی طرح نمودار ہوائے اور چند ہی لمحوں کے بعد غائب ہو گئے وہ کون تھے ؟ آج تک یہ راز آپ نے نہیں بتایا
!20 بڑے بھائی نے سوالیہ لہجے میں کہا شیر کی خوفناک آواز سن کر تمہارے منہ سے صحیحنکلی تھی اور تم نے دہشت زدہ ہو کر کسی کو پکارا تھا ؟ یاد کرو بس وہ ہی تھے ہمارے دل کی دھڑکنوں سے بہت قریب رہتے ہیں وہ ہماری ذراسی تکلیف ان سے دیکھی نہیں جاتی انہیں کا خون ہماری رگوں میں بہتا ہے۔
تھے کہ پہلی بار جب وہ پیکر خاکی میں یہاں آئے تھے تو ان کے ابا جان کہا کرتے تھے کہ پہلی بار جب وہ چہرے سے نور کی اتنی تیز کرن پھوٹی تھی کہ نگاہ اٹھانا مشکل تھا اب تو خاکی پیرا ہن بھی نہیں ہے۔ کہ حجاب کے اوٹ سے کوئی انہیں دیکھ لے اس لئے اب چہرے پر خود ہی نقاب ڈال کر آتے ہیں تا کہ کائنات ہستی کا نظام زندگی درہم برہم نہ ہو جائے ابا جان بھی کہا کرتے تھے کہ دیکھنے والوں نے ہمیشہ انہیں نقاب ہی میں دیکھا ہے بشریت کی یہ ساری بخششیں نقاب ہی سے متعلق ہیں حقیقت کا یہ چہرہ الفاظ و بیان کی دسترس سے باہر رہا ہے۔
چشمہ کوثر کی معصوم لہروں کی طرح سلسلہ بیان جاری تھا اور گھر کا بیدی گھر کا ر از واشگاف کر رہا تھا اتنے میں پس دیوار آواز سن کر مجوسی گھر سے باہر نکلا اس کی نیند میں خلل پڑ گیا تھا وہ غصے میں شرابور تھا لیکن جو نہی گلشن نور کے ان حسین پھولوں پر نظر پڑی اس کا سارا قصہ کا فور ہو گیا۔ نہایت نرمی سے دریافت کیا۔
تم لوگ کون ہو؟ کہاں سے آئے ہو؟ بعینہ یہی سوال اس رئیس نے بھی کیا تھا اور واب سننے کے بعد اپنے دروازے سے اٹھا دیا تھا۔
سوال کا انجام سوچ کر چھوٹے بھائی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ہم لوگ آل
سول ہیں، ہیم بھی ہیں اور غریب الوطن بھی ہیں۔ دن کے فاقے سے نیم جان میں تکلیف کی ت برداشت نہ ہو سکی تو آج جگر کی آگ بجھانے نکلے ہیں۔ وہ سامنے رئیس کے گھر پر گئے اس نے ہمیں اپنے دروازے سے اٹھا دیا۔ دھوپ بہت تیز ہے زمین تپ گئی ہے۔ منگے ساچلتے چلتے پاؤں میں آبلے پڑ گئے ہیں۔ تھوڑی دیر کے لئے تمہاری دیوار کے سائے میں گئے ہیں شام ہوتے ہی یہاں سے اٹھا جائیں گئے۔
سر مجوسی نے کہا سامنے والا رئیس تو اسی نبی کا کلمہ پڑھتا ہے جس کی تم اولاد ہو اس س رشتے کا خیال بھی نہیں کیا ؟“
بڑے بھائی نے جواب دیا۔ وہ کہتا ہے کہ تم آل رسول ہو تو اس کا ثبوت پیش کرد
ہم نے ہزار اس سے کہا کہ غریب الوطنی میں ہم کیا ثبوت پیش کر سکتے ہیں تم اس کا ثبوت قیامت کے دن پر اٹھا رکھو جب کہ نانا جان بھی وہاں موجود ہوں گے۔
قیامت کا تذکرہ سن کر مجوسی کی آنکھیں چمک اٹھیں اس نے حیرت آمیز لہجے میں کہا تمہاری پیشانیوں میں عالم قدس کا جو نور چھلک رہا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت چاہیے تھا اسے !۔
اور یہ بھی کسی کور چشم کو نہ نظر آئے تو قدموں کے نیچے بچھ جانے کے لئے اپنے آل رسول کا نام ہی کیا کم ہے آخرت کی سرفرازی کا دارو مدار تو نسبت کی تو تیر پر ہے نسبت نہ بھی واقعہ کے مطابق ہو جب بھی جزا کا استحقاق کہیں نہیں جاتا دل کی نیت بخیر ہے تو اس کی راہ کی ٹھو کر بھی لائق تحسین ہے۔
بہر حال میں تمہارے نانا جان کا کلمہ گو تو نہیں ہوں لیکن انکی پاکیزہ اور با عظمت زندگی سے دل ہمیشہ متاثر رہا ہے ان کی نسبت سے تم نو نہالوں کے لئے اپنے اندر ایک عجیب کشش محسوس کر رہا ہوں ویسے ایک با عظمت رسول کے ساتھ نہ بھی تمہارا نسبتی تعلق ہوتا جب بھی تمہاری تیمی غریب الوطنی اور اس کے ساتھ یہ تمہارا معصوم چہرہ دلوں کو کھلا دینے کے لئے کافی ہے۔
اب تم ایک معزز مہمان کی طرح میرے گھر کو اپنے قدموں کا اعزاز مرحمت کرو اور جب تک اطمینان بخش صورت نہ پیدا ہو جائے اس گھر سے کہیں جانے کا قصد نہ کرو۔
اس کے بعد مجوسی رئیس دونوں بچوں کو اپنے ہمراہ گھر کے اندر لے گیا اور بیوی سے
کہنے لگا۔
درد دیکھو! نازوں کے پلے ہوئے یہ حمد عربی ﷺ کے شہزادے ہیں ان کے گھر کی چوکھٹ کا اقبال تمہیں بھی معلوم ہے چارہ گری اور فیض بخشی میں ان کا آستانہ ہمیشہ سے درد مندوں کی کائنات کا مرکز رہا ہے وہ واقعہ تمہیں یاد ہو گا جب کہ تمہاری گود خالی تھی گھر اندھیرا تھا ایک چراغ آرزو کی تمنا میں کتنی بار تمہاری پلکیں بوجھل ہو چکی تھیں بالآخر اضطراب شوق میں ایک دن ہم دونوں گھر سے نکل پڑے اور کئی ہفتے کی راہ طے کر کے ایک گاؤں میں پہنچے تھے جس خواجہ کارساز کی چوکھٹ ہو کر تمہیں ایک لخت جگر کی بشارت ملی تھی ! معلوم ہے تمہیں وہ کون سی جگہ تھی ؟ وہ انہی شہزادوں کے خانوادے کی ایک دل نواز بارگاہ تھی ۔ یہ بھی وقت کا
ماتم ہے بیگم کہ لالہ کا جگر جن کے کف پا کی ٹھنڈک سے دل شاداب رہا ہے آج وہ کانٹوں کی نوک سے گھائل ہیں اور جن کی پلکوں کے سائے میں جہاں خاکی چین کی نیند سوتا ہے آج وہ خوددیواروں کا سایہ تلاش کر رہے ہیں۔ بیگم ان کے بزرگوں کا احسان تمہیں یاد نہ ہو جب بھی کم از کم اتنا ضرور یاد درکھنا کہ تیموں کی ناز برداری اور بے سہارا بچوں کی دلجوئی انسانی اخلاق کا بہت ہی دلکش نمونہ ہے۔
مجوسی کی بیوی ایک رقیق القلب عورت تھی ذرا سی دیر میں مامتا جاگ اٹھی جذبہ ہے اختیار میں دونوں بھائیوں کو اپنے قریب بٹھا لیا سر پر ہاتھ پھیرا نہلایا، کپڑے بدلوائے بالوں پر تیل لگایا آنکھوں میں سرمہ لگایا اور بنا سنوار کر شوہر کے سامنے لائی۔
فاطمی شہزادوں کی بلائیں لیتے ہوئے اس کے یہ رقت انگیز الفاظ ہمیشہ کے لئے گیتی کے سینے میں جذب ہو گئے ۔
ذرا دیکھیے ! یہ کالی گھٹاؤں کی طرح کا کل یہ چاند کی طرح درخشان پیشانی یہ نور کی کرنیں موجوں میں نکھرا چہرہ یہ پروئے ہوئے موتیوں کی طرح دانتوں کی قطار یہ پھولوں کی پنکھڑی کی طرح پہلے پہلے ہونٹ یہ گل ریز تبسم یہ گہرا بار تکلم یہ رحمتوں کا سویرا یہ سرنگیں آنکھیں یہ معصوم اداؤں کا چشمہ سیال سچ بتائیے کیا تیموں کی یہی سج دھج ہوتی ہے خبر دار آج سے میرے ان جگر پاروں کو جو یتیم کہے گا میں اس کا منہ نوچ لوں گی۔
ان کے گھر کا بخشا ہوا ایک چراغ پہلے ہی سے گھر میں تھا دو چراغ اور آگئے جس گھر میں تین چراغوں کا نور برستا ہو وہ خاکیوں کا گھر نہیں ہے وہ ستاروں کی انجمن ہے۔“
پیار کی ٹھنڈی چھاؤں میں پہنچ کر کملائے ہوئے پھول پھر سے تازہ ہو گئے دونوں بھائی سارا غم بھول گئے اب جسم کا بال بال اور خون کا قطرہ قطرہ ان غمگسار شفیقوں کے لئے دعا کی زبان بن چکا تھا۔
آج مسلمان رئیس کی قسمت کا آفتاب گہن میں آگیا تھا وہ بھی جلد سو گیا تھوڑی ہی یر کے بعد گھبرا کے اٹھ بیٹھا اور سر پیٹنے لگا گھر میں کہرام مچ گیا سب لوگ ارد گرد جمع ہو گئے تیس کی بیوی اس کی حالت زار دیکھ کر بدحواس ہوگئی گھبراہٹ میں پوچھا۔
کیا کہیں تکلیف ہے ؟ معالج کو بلائیں جلد بتائیے؟ کچھ جواب دینے کے مائے وہ پاگلوں کی طرح چیخنے لگا۔
ارے میں لٹ گیا تباہ ہو گیا میری مٹی برباد ہوگئی کلیجہ شک ہوا جا رہا ہے قیامت کی گھڑی آگئی ہر طرف اندھیرا ہے ہائے میں لٹ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہائے میں لٹ گیا --- ا یہ کہتے کہتے اس پر غشی طاری ہوگئی۔ تھوڑی دیر کے بعد جب اسے ہوش آیا تو بیوی نے روتے ہوئے کہا جلد بتائیے کیا قصہ ہے میرا دل ڈوبا جا رہا ہے۔
ریکیں نے بڑی مشکل سے رکتے رکتے جواب دیا۔ ہائے میں لٹ گیا اپنی تباہی کا قصہ کیا بتاؤں تم سے ! آج کا واقعہ تمہیں معلوم ہی ہے کتنی بے دردی کے ساتھ میں نے ان معصوم سید زادوں کو اپنے دروازے سے دھتکارا تھا ہائے افسوس اس وقت میری عقل کو کیا ہو گیا تھا۔ ابھی آنکھ لگتے ہی اس واقعہ کے متعلق میں نے ایک نہایت بھیانک اور ہولناک خواب دیکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
کہ میں ایک نہایت حسین اور شاداب چمن میں چہل قدمی کر رہا ہوں اتنے میں ایک ہجوم دوڑتا ہوا میرے قریب سے گزرا میں نے لیک کر دریافت کیا آپ لوگ اتنی تیزی کے ساتھ کہاں جا رہے ہیں؟
ان میں سے ایک شخص نے بتایا کہ باغ فردوس کا دوروازہ کھول دیا گیا اور ایک اعلان کے ذریعے امت محمدی کو داخلے کی عام اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ سن کر میں خوشی سے ناچنے لگا اور ہجوم کے ساتھ شامل ہو گیا باغ فردوس کا دروازہ کھلا ہوا تھا ایک ایک کر کے لوگ داخل ہو رہے تھے میں بھی آگے بڑھا اور جو نہی دروازے کے قریب پہنچا جنت کے پاسبان نے مجھے روک دیا میں نے کہا مجھے کیوں روکا جا رہا ہے آخر میں بھی سر کا م کا امتی ہوں ۔
اس نے حقارت آمیز لہجے میں جوب دیا تم امتی ہو تو اپنے امتی ہونے کا ثبوت دو سند پیش کرو اس کے بعد ہی تمہیں جنت میں داخلے کی اجازت مل سکے گی بغیر ثبوت لئے اگر نبی زادوں کو تم اپنے گھر میں پناہ نہیں دے سکتے تو تمہیں بغیر ثبوت کے داخلے کی اجازت کیوں کر مل سکتی ہے اب تم سے بات رحم و کرم کی نہیں ہو گی ضابطے کی ہوگی انجام سے مت گھبراؤ اس سلسلے کا آغاز تمہیں نے کیا ہے ۔ جاؤ محشر کی تپتی ہوئی زمین پر چہل قدمی کرو یہاں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
جب سے یہ ہولناک خواب دیکھا ہے انگاروں پر لوٹ رہا ہوں میرے تئیں یہ
خواب نہیں واقعہ ہے
مجھے یقین ہے کہ فردائے قیامت میں یہ واقعہ میرے ساتھ پیش آ کر رہے گا۔ ہائے میں سردی نعمتوں سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو گیا قہر الہی کی زد سے جو مجھے بچا خواب نہیں ہے واقعہ ہے مجھے یقین ۔ سکتا تھا اس کو میں نے آزردہ کر لیا ہے اب کون میری چارہ سازی کرے گا۔
بیوی نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے کہا " آپ اپنی جان مت ہلکان کیجئے خدا بڑا غفور الرحیم ہے اس کے دربار میں رویئے تڑپنے فریاد کیجئے تو بہ کا دروازہ ابھی کھلا ہوا ہے وہ آپ کی خطاء ضرور معاف کر دے گا آپ کو مایوس نہیں ہونا چاہئیے خدا کی رحمتوں سے نا امید ہونا مسلمانوں کا نہیں کافروں کا شیوہ ہے۔
رئیس نے کراہتے ہوئے جواب دیا تمہاری عقل کہاں مرگئی ہے ؟ ہوش کی بات کروا خدا کا حبیب تک آزردہ ہے ہم لاکھ فریاد کریں رحمت و کرم کا کوئی دروازہ ہم پر نہیں کھل سکتا۔ خدا کی رحمت ہمیشہ اپنے محجوب کا تیور دیکھتی ہے محبوب کی نظر سے گرنے والا بھی نہیں اٹھ سکا ہے صد حیف ! جو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑ سکتا ہے آج اس کے گھر کا آمینہ میں نے توڑ دیا ہے وہ نہ بھی اپنی زبان سے کچھ کہے جب بھی مشیت الہی بہر حال اس کی طرف دار ہے وہ مجھے ہرگز معاف نہیں کرے گا۔
بیوی کی آواز مدہم پڑگئی اور اس نے دبے دبے لہجے میں کہا تو پہلے خدا کے حبیب ہی کو راضی کر لیا جائے ابھی شہزادے شہر سے باہر نہیں گئے ہوں گے صبح سویرے ہی انہیں تلاش کریں اور جس طرح بھی ہو منت سماجت کر کے انھیں منا کر گھر لائیں وہ اگر راضی ہو گئے اور انہوں نے آپ کو معاف کر دیا تو خدا کا حبیب بھی راضی ہو جائے گا اس کے بعد آسانی سے رحمت یزدانی کی توجہ حاصل کی جاسکے گی۔
بیوی کی یہ بات سن کر رئیس کا چہرہ کھل گیا جیسے نگاہوں کے سامنے امید کی کوئی شمع جل گئی ہو اتنی دیر کے بعد اب اسے اپنی نجات کا ایک موہوم سہار ا نظر آیا تھا۔
آج صبح ہی سے مجوسی کے گھر پر مردوں، عورتوں اور بچوں کی بھیڑ لگی ہوئی تھی جذبہ شوق کے عالم میں وہ بے تحاشہ گھر کی دولت لٹارہا تھا۔ سارے شہر میں بجلی کی طرح پھیل گئی تھی کہ خاندان کے سالت کے دو شہزادے اس کے گھر کے مہمان ہیں۔
مسلمان رئیس اپنی بیوی کے ہمراہ ان کی تلاش میں جوں ہی گھر سے باہر نکلا مجوسی نے دروازے پر لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ خاندانِ
رسالت کے دو نو نہال کل سے یہاں مقیم ہیں پروانوں کا ہجوم ان ہی کے اعزاز میں اکھٹا ہوا ہے۔
یہ خبر سنتے ہی رئیس کی بانچھیں کھل گئیں اس نے دل ہی دل میں طے کر لیا تھا کہ مجوسی کو بچوں کے معاوضے میں چاہے زندگی بھر کی کمائی دینی پڑے قدم پیچھے نہیں ہٹاؤں گا بگڑی ہوئی تقدیر سنور گئی تو دولت کمانے کے لئے ساری عمر پڑی ہے۔
نہایت تیزی کے ساتھ قدم بڑھاتے ہوئے رئیس اور اسکی بیوی دونوں مجوسی کے گھر پہنچے یکھا تو دونوں شہزادے دولھے کی طرح بن سنور کر بیٹھے ہیں اور مجوسی ان کے سروں سے اشرفیاں اتار کر مجمع کو لٹا رہا ہے۔
رئیس نے آگے بڑھ کر مجوسی سے کہا " مجھے آپ سے ایک نہایت ضروری کام ہے ایک لمحے کے لئے توجہ فرمائیں مجوسی رئیس کی طرف متوجہ ہو گیا ۔ فرمائیے میرے لائق کیا خدمت ہے؟
رئیس نے نگاہیں نیچی کرتے ہوئے کہا ” یہ دس ہزار اشرفیاں کا توڑا ہے اسے قبول فرمائیے اور یہ دونوں شہزادے میرے حوالے کر دیجئے مجھے حق پہنچتا ہے کہ سب سے پہلے یہ میرے ہی غریب خانے پر تشریف لائے تھے ۔ مجوسی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ ہونے
فردوس کی جو عالیشان عمارت آپ نے دیکھی ہے اور جس میں داخل سے آپ کو روک دیا گیا کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں دس ہزار اشرفیوں میں اسے فروخت کر دوں اور زندگی میں پہلی بار رحمت یزدانی کا جو دروازہ کھلا ہے اسے اپنے اوپر مقفل کرلوں ۔ شاید آپ کو معلوم نہیں کہ جس خواجہ ء کو نین کو آزردہ کر کے تم نے اپنے اوپر جنت
حرام کر لی ہے رات کو ان کے جلوہ بار تقسیم سے ہمارے دلوں کی کا ئنات روشن ہو چکی ہے اے خوشہ نصیب ! کہ اب ہمارے گھر میں کفر کی شب دیجور نہیں ہے ایمان اور اسلام کا سومراہ ہو چکا
ہے ۔ یاد کیجئے ! خواب کی وہ بات جب آپ جنت کے پاسبان سے کہ رہے تھے کہ آخر میں سر کا کا امتی ہوں مجھے کیوں روکا جارہا ہے؟ تو میں اس وقت اپنے چھوٹے سے کنبے کے ساتھ جنت کے صدر دروازے سے گزر رہا تھا۔ مجھے یہ کہنے کی ضرورت پیش نہیں آئی کہ میں بھی سرکار ﷺ کا امتی ہوں سرکار ( ) کا امتی کروڑوں کی بھیٹر میں پہچان لیا گیا وہاں زبان کی بات نہیں چلتی دل کا آئینہ پڑھا جاتا ہے۔ میرے بھائی ! ہمارے حال پر سرکار
کی رحمت و نوازش کا اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز منظر دیکھنا چاہتے ہو تو اپنی اہلیہ کو اندر بھیج دیجئے حضرت سیدہ کی کنیز شکرانے کی نماز ادا کر رہی ہے عالم خواب میں جس حصے پر سیدو نے دست شفقت رکھ دیا تھا وہاں اب تک چراغ جل رہا ہے کرن پھوٹ رہی ہے اور در و دیوار سے نور برس رہا ہے جن شہزادوں کے دم قدم سے ہمارے نصیب چھکے دلوں کی انجمن روشن ہوئی جیتے جی سرمدی امان کا پروانہ ملا اور ایک رات میں ہم کہاں سے کہاں پہنچ گئے آپ انہیں دس ہزار اشرفیوں میں خریدنا چاہتے ہیں؟ حالاں کہ صبح سے اب تک میں دس ہزار اشرفیاں صرف ان کے اوپر سے شمار کر چکا ہوں اب وہ میرے مہمان نہیں ہیں گھر کے مالک ہیں ہم تو خود ان کے حوالے ہیں انہیں کیا حوالے کر سکتے ہیں ۔ بھائی جان! آپ کا یہ سیارا جوش عقیدت رات کے خواب کا نتیجہ ہے خواب سے پہلے آنکھ کھل گئی ہوتی تو بات بن سکتی تھی اب اسکا وقت گزر چکا ہے البتہ افسوس کا وقت باقی ہے وہ بھی نہیں گزرے گا۔
رئیس سر جھکائے ہوئے باتیں سن رہا تھا اور روتے روتے اس کی آنکھیں سرخ ہو گئی تھیں بڑے بھائی کی نظر جونہی اس کی طرف اٹھی دل جذبہ رحم سے بھر آیا بھرائی ہوئی آواز میں کہا۔
بڑے سے بڑے غم کا بارسہ لیا ہے لیکن بھیگی ہوئی پلکوں کا بوجھ ہم سے کبھی بھی نہیں اٹھ سکا تم نے ہمارے ساتھ جو کچھ بھی کیا وہ تمہار شیوہ تھا لیکن ہم تمہارے ساتھ اپنے گھر کی ریت برتیں گے جاؤ تمہیں ہم نے معاف کر دیا نا نا جان بھی معاف کر دیں گے مایوسی کا غم نہ اٹھاؤ جنت میں تم بھی ہمارے ساتھ رہو گے گھر لوٹتے وقت رئیس کا دل خوشی سے ناچ رہا تھا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں